رضا ربانی

حکومت نے معاشی خودمختاری کو بین الاقوامی مالیاتی سامراج کے سامنے گروی رکھ دیا ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی خودمختاری کو بین الاقوامی مالیاتی سامراج کے سامنے گروی رکھ دیا ہے۔ حکومت نے حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سنسر شپ نافذ کر دی ہے، موجودہ سینسر شپ فوجی آمریت کے ادوار سے بھی بدتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے جاری بیان میں کہا کہ برسوں سے عوام کو دھوکہ دینے کے نتیجے میں وفاق کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ نظریاتی اصول اور مساوات کیلئے ہے، لانگ مارچ حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کیلئے ہے۔ حکومت نے پارلیمنٹ کو بے وقعت اور جمہوری اداروں کو خطرات سے دو چار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ  رضا ربانی نے مزید کہا کہ مختلف اداروں میں ضروری خدمات کا ایکٹ لاگو کرکے آزادانہ یونین سازی کا حق سلب کرلیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں طلبہ یونین کو بحال کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ حکومت 18ویں ترمیم کو رول بیک کرکے تاریخ کا رخ موڑنا چاہتی ہے، اگر صوبائی خودمختاری اور آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج وفاق کو بھگتنا پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے