احسن بھون

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کیجانب سے حکومت مخالف اعلامیے کی تردید

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف جاری ہونے والے اعلامیے کا بار ایسوسی سیشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے علم ہوا کہ ایڈیشنل سیکرٹری نے حکومت کی قانونی حیثیت کھونے سے متعلق بات کی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری نے اپنی ذاتی رائے دی ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اس اعلامیہ سے کوئی تعلق نہیں۔

احسن بھون کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار کا اعلامیہ صدر، سیکرٹری اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کی مشاورت سے جاری ہوتا ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کوی سیاسی ایجنڈا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے