اشفاق حسن

حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، ماہر معاشیات اشفاق حسن

اسلام آباد (پاک صحافت) ماہر معاشیات پروفیسر اشفاق حسن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ اشفاق حسن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ہدایات پر  گورنر اسٹیٹ بینک کو خود مختار نہیں بلکہ آزاد کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح آئین میں تبدیلی کر کے گورنر اسٹیٹ بینک کو اختیارات دیے جا رہے ہیں ا س کا مطلب محض خود مختاری نہیں بلکہ آزادی ہے ا ور یہ آزادی ملک و قوم کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کابینہ میں یہ تجویز لائی گئی کہ آئین میں تبدیلی کر کے گورنر اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنا دیا جائے۔اس تبدیلی کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کے کسی ریاستی ادارے، ملک کے وزیراعظم یا صدر کو جواب دہ نہیں رہے گا، یہاں تک کہ اعلیٰ عدلیہ، سینیٹ، نیب یا پارلیمنٹ کوئی بھی ادارے گورنر اسٹیٹ بینک سے جواب نہیں لے پائے گا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اشفاق حسن نے کہا کہ اس قسم کی آزادی کے بعد حکومت معاشی نظام چلانے کے لیے اسٹیٹ بینک سے پیسے نہیں لے سکے گا،گورنر اسٹیٹ بینک چاہے گا تو پیسے دے گا وگرنہ نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ  ماہر معاشیات پروفیسر اشفاق حسن نے اپنی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ  حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو آزاد کرنے کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک اپنی مرضی سے نوٹ چھاپے گااور اپنی مرضی سے بیرونی قرض لے گااور جس ادارے کو چاہے گااتنے پیسے دے گااور پیسے کہاں جائیں گے اور کہاں نہیں جائیں گے اس بات کا وہ ملک کے کسی ادارے اور سربراہ کو جواب دہ بھی نہیں ہو گا۔ پروفیسر اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارے معاشی نظام کو کھوکھلا کرنا چاہتا ہے اور اس پر اپنے پنجے مسلط کرنا چاہتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے