نیب مریم نواز

نیب کا مریم نواز کی پیشی منسوخ کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) سینئر تجزیہ کار عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو  (نیب) نے 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ہونے والی پیشی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  تجزیہ کار عمران خان کے مطابق نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی جائے جبکہ انہیں ایک سوال نامہ ارسال کیا جائے، جس کے جوابات تحریر کر کے مریم نواز انہیں نیب آفس ارسال کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں سینئر تجزیہ کار و صحافی عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ نیب نے مریم نواز کی 26مارچ کی پیشی منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عمران خان نے کہاہے کہ نیب کے بڑے افسران کے درمیان حالات کے تناظر میں ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے، جس میں مختلف آپشنز کو زیر غور لایا گیا ہے۔ تجزیہ کار عمران خان کے مطابق اِن آپشنز میں پہلا آپشن یہ ہے کہ مریم نواز کی 26مارچ کی پیشی کو منسوخ کر دیا جائے اور دوسرا آپشن یہ رکھا گیا ہے کہ مریم نواز کے گھر نیب کا سوال نامہ بھجوا دیا جائے۔ جس کے بعد مریم نواز سوال ناموں پر جوابات دے کر نیب کو ارسال کر دیں۔

واضح رہے کہ صحافی عمران خان کے مطابق نیب کو یہ پریشانی لاحق ہو گئی ہے کہ اگر پی ڈی ایم کے لاکھوں کارکنان نیب لاہور آفس کے باہر اکٹھے ہو گئے تو ایسے میں صورتحال پر کیسے قابو پایا جائے گا۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب لاہور آفس میں پیشی کے دوران تمام اتحادی جماعتوں کے کارکنان اکھٹے ہوں گے۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں کارکنان کی ریلی کو خود لیڈ کروں گا اور ریلی میں لاکھوں لوگ اکٹھے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے