قمر زمان کائرہ

حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سے پارلیمانی سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان سید ابرار علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے سید ابرار علی شاہ کو وزارت امور کشمیر کا پارلیمانی سیکرٹری بننے پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کا دورہ کر کے امدادی کاموں کا جائزہ لیا، حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے