عابد شیر علی

پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ عابد شیر علی

فیصل آباد (پاک صحافت) عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے فیصل آباد میں پی پی 115 سے ن لیگ کے امیدوار طاہر جمیل کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی توہین اور اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے، پیپلز پارٹی ہماری سیاسی حریف ہے۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ ہم یوٹرن لینے والے نہیں ن لیگ ملکی ترقی کی سیدھی موٹروے ہے، نواز شریف کے شیر میدان عمل میں آچکے ہیں، 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر جس ترقی کا راستہ روکا گیا تھا اس کا سلسلہ 2024 میں دوبارہ سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے عوام کے اعتماد سے چوتھی بار پھر سے وزیراعظم بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے