نیئر بخاری

حکومت جان بوجھ کر اداروں کو متنازعہ اور کمزور کررہی ہے۔ نیئر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جان بوجھ کر قومی اداروں کو متنازعہ اور کمزور بنارہی ہے۔ جس کا مقصد اداروں پر اثر انداز ہونا اور اپنی مرضی کے فیصلے لینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید نیئر حسین بخاری نے حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے استعفے کے مطالبے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی مطالبہ مضحکہ خیز، بدنیتی اور انتقام پر مبنی ہے۔ حکومت نے الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہونے اور دباو ڈالنے کے لئے یہ مطالبہ کیا ہے جو کہ آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سید نیئر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جو ادارہ حکومتی اشاروں پر اس کی مرضی کے فیصلے نہیں دیتا حکومت اس سے خوش نہیں ہوتی جبکہ نیب کی طرح حکومتی ترجمان بننے والے اداروں سے حکومت خوش ہوتی ہے۔ پیپلزپارٹی اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا بھرپور ساتھ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے