قتل

ناخلف بیٹے کے ہاتھوں ماں اور بھائیوں سمیت پانچ افراد قتل

سوات (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ناخلف بیٹے نے ماں اور بھائیوں سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ذرائع کے مطابق دلخراش واقعہ سوات کے علاقے دیوالئی میں پیش آیا، جہاں ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے اس کی ماں ، دو بھائی ، بھابھی اور بھانجہ  موقعے پر ہی  جاں بحق  ہوگئے ،جبکہ  ملزم کی فائرنگ سے اس کی دو بھابھیاں اور ایک بھتیجا شدید زخمی ہوئے۔ خیال رہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی تو دلخراش منظر دیکھ کر شدید مضطرب ہوئے، دوسری جانب  پولیس نے ابتدائی قانونی کاروائی کے لئے  لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل  کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ دلخراش واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش شروع کی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تو ملزم پولیس کی حراست میں آگیا، تاہم فوری طور پر ملزم نے قتل سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کے لئے اسے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے