سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر بی جے پی کے حوالے کر دیا، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر بی جے پی کے حوالے کر دیا۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے کشمیر کاز سے بے وفائی کی، کشمیریوں سے غداری کرنے والے حکمرانوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے جاری بیان میں کہا کہ مسلمان بہنوں اور بیٹیوں کو حجاب پہننے سے کوئی نہیں روک سکتا، اسلامی اقدار کی پاسداری امت کا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ دنیا میں عیاں ہو چکا ہے، بھارت میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے جاری بیان میں مزید کہاکہ مودی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف عرصہ ء حیات تنگ کر دیا ہے، عالمی برادری کی بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔ یادرہے کہ  بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے حجاب سے متعلق فیصلہ صادر ہونے تک حجاب پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے