پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے 2 ارکان سندھ اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان سندھ اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگوانی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس، شہدا کی یادگاروں پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کریم گبول نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ جی ایچ کیو اور کورکمانڈر کے گھر پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ کریم بخش گبول سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 100 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ ڈاکٹر سنجے گنگوانی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے بعد پی ٹی آئی کے اہم رکن عامر کیانی نے سیاست اور محمود مولوی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے