عطا تارڑ

حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔ عطاءاللہ تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔ سیاسی انتقام اور ظلم و جبر کے خلاف پرامن احتجاج کرتے رہیں گے۔ نیب چوروں کو بچانے میں ناکام ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑ نے نیب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے جبکہ بعض لوگ نیب کو مقدس گائے بناکر پیش کرنے میں مصروف ہیں۔ نیب کی کارروائیاں صرف شریف خاندان کے خلاف ہی کیوں ہوتی ہیں؟ کیا نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی۔

عطاءاللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر سمیت دیگر کی ایک ایک حرکت دیکھ رہے ہیں وقت آنے پر انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ نیب مریم نواز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے اس کے خلاف مسلسل بے بنیاد اور جھوٹے کیسز بنارہا ہے۔ جبکہ آٹا چینی کس نے چوری کیا پوری قوم جانتی ہے۔ بجلی کے کارخانوں والے کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ جس نے ادویات چوری کیں اسے پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے