مرتضی وہاب

وفاق کی سازشوں کے باوجود ترقیاتی کام جاری رہے گا۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری تمام سازشوں کے باوجود سندھ کی تعمیر و ترقی کے لئے منصوبے جاری رہیں گے۔ وفاق نے جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے لانڈھی میں ایس این ویسٹ انسینیریشن پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے مختلف جگہوں میں پودے لگائے جارہے ہیں۔ وزیراعلی مراد علی شاہ کی جانب سے سائٹ صنعتی علاقے کے لیے گیارہ نئی سڑکیں منظور کی ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی کی مد میں 80 ارب روپے کم ملے ہیں جس سے ہمارے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے۔ وفاق نے کوئی ایک منصوبہ بھی نہیں دیا صرف جھوٹے وعدے کئے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اصولوں پر ساتھ کھڑے ہیں اور نااہل حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے