سراج الحق

عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔ سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام کے حقوق غصب کرنے اور عوام کو مہنگائی و بے روزگاری کے دلدل میں دھکیلنے والوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اپنی غیرمقبولیت کا یقین ہے اسی لیے آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے منصوبے ابھی سے تشکیل دیے جا رہے ہیں۔ اس سے بڑھ کر کیا ظلم ہوگا کہ غریب اپنے بچے کو اسکول نہیں بھیج سکتا اور والدین کا علاج نہیں کراسکتا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تعلیم کو عام طالب علم کی پہنچ سے دور کردیا۔ طلبہ اپنے حق کے لیے سڑکوں پر ہیں۔ اربوں ڈالر کا قرضہ لیا گیا، نہیں معلوم رقم کہاں گئی۔ قوم حساب چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ کرنے کے دعوے داروں نے مافیاز کو مضبوط کیا۔ پی ٹی آئی کے سوا تین سال میں نااہلی کی داستانیں رقم ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے