واٹس ایپ

واٹس ایپ صارفین کے لئےوائس میسجز کو سننے کا ساتھ ساتھ اب پڑھنا بھی ممکن

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی لئے بڑی سہولت لائی جارہی ہے، جس کے بعد صارفین وائس میسجز کو سننے کے ساتھ ساتھ پڑھ بھی سکیں گے۔  واٹس کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ان صارفین کے لئے بہت ہی مفید ہوگا جو لمبے وائس میسجز کے لئے مصروفیات کے باعث نہیں سن پاتے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ  صارفین کی سہولت کے لیے دن بہ دن مختلف اور نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے رہتے ہیں تاہم اب وائس میسجز ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر سے آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔ فی الحال واٹس ایپ اپنے صارفین کو وائس میسجز دیکھنے کی سہولت فراہم نہیں کرتا لیکن تھرڈ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ کچھ ایسی ایپس موجود ہیں جو صارف کو موصول ہونے والے وائس میسجز کو  ٹرانسکرپٹ کرپائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے