قادر مندوخیل

حکومتی مالا کا پہلا دانہ فیصل واوڈا کی شکل میں بکھر چکاہے۔ قادرمندوخیل

اسلام آباد (پاک صحافت) قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی مالا کا پہلا دانہ فیصل ووڈا کی شکل میں بکھر چکا ہے، اب بہت جلد پوری حکومت کو ہی گھر بھیج دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس کے درخواست گزار قادر مندوخیل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیس چار سال تک چلا جو پہلے الیکشن کمیشن، پھر ہائیکورٹ اور پھر ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں چلا اور چار سالہ جدو جہد کے بعد آج فیصلہ آگیا ہے۔

قادر مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے چار سال تک اس کیس کی پیروی کی، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو سمیت دیگر کی محنت رنگ لائی اور آج فیصل واوڈا کو سینیٹ کی سیٹ سے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے، سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی یہ سیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے