شہباز شریف

پی ٹی آئی حکومت جتنی دیر رہے گی عوام کیلئے اتنا ہی مسئلہ ہوگا۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و نالائقی اور کرپشن اب سب کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، حکومت جتنی دیر رہے گی عوام کا اتنا ہی زیادہ نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ کی شکل میں عوام کو مشکلات سے دو چار کرنے کے بعد نیازی حکومت نئے ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے سمیت 430 ارب روپے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاری کی گئی ہے۔ جتنا موقع حکومت کو دیا جائے گا یہ اتنا ہی ملک و قوم کا نقصان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے