اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

نازیبا ویڈیو سکینڈل، ایچ ای سی نے بہاولپور یونیورسٹی کو کلین چٹ دیدی

لاہور (پاک صحافت) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو نازیبا ویڈیو سکینڈل سے بری قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی طرف سے اسلامیہ یونیورسٹی کا شرمناک ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد 28جولائی 2023ء کو تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، منشیات کے استعمال، نازیبا ویڈیوز کی ترسیل اور دیگر الزامات کی تحقیقات کیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی طرف سے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں مل سکے، جن سے ویڈیو سکینڈل، یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال اور طالبات کو ہراساں کرنے کے الزامات کی تصدیق ہوسکے۔ یونیورسٹی میں منظم گروہ کے طالبات کو ہراساں کرنے اور منشیات فروشی کرنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تاہم دو سے تین یونیورسٹی آفیسرز مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ کمیٹی ان آفیسرز کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کرتی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے پولیس رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی تفتیش کی۔ کمیٹی نے یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر سے بھی پوچھ گچھ کی۔

کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں یونیورسٹی کے آپریشنز میں انتظامی اور تعلیمی بے ضابطگیوں کا بھی انکشاف کیا ہے اور ان میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے