سراج الحق

حکومتی رویہ تصادم اور ملک کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا منصوبہ ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت اپنے رویے سے تصادم اور ملک کو مزید انارکی اور عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو آپس میں لڑانے سے جمہوریت ختم ہوگی۔ ماضی میں جب بھی سیاست دان آپس میں دست و گریبان ہوئے اس کے نتیجے میں سیاست اور جمہوریت دونوں کی چھٹی ہوئی۔ حادثے کی صورت میں ٹریفک پولیس خودبخود سامنے آ جاتی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزرا سیاسی مخالفین کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔ حکمرانوں کی گھبراہٹ اور پریشانی واضح ہے۔ بڑی اپوزیشن جماعتیں بھی ہوش کے ناخن لیں۔ اسلام آباد کے سیاسی دنگل میں کوئی عوام کی بات نہیں کر رہا۔ کرسی بچانے اور کرسی چھیننے کے لیے جنگ لڑی جا رہی ہے۔ قوم جاگیرداروں اور وڈیروں میں مفادات کی خاطر ہونے والی لڑائی کی شاہد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے