نواز شریف
نواز شریف

نواز شریف آج رات 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف آج رات 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا دورۂ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ وہاں پر اپنا چیک اپ کرائیں گے۔ نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گی، سابق وزیرِ اعظم کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگی ذرائع کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی دورہ چین کے موقع پر میاں نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے