آصف زرداری

عوام کیلئے جان قربان کرنے کا حوصلہ صرف پیپلزپارٹی میں ہے۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک اور عوام کے لئے جان قربان کرنے کا حوصلہ صرف پیپلز پارٹی میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ جیالوں نے پارٹی کے لئے اپنی زندگی وقف کردی جبکہ پیپلزپارٹی نے تین آمروں کو شکست دے کر جمہوریت کو فتح یاب کیا، عوام کے لئے جان کی قربانی کا حوصلہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا ورثہ ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تاریخ کے ہاتھوں مرنا پسند نہیں کیا اسی لیے بھٹو شہید تختہ دار بھی بڑے شان سے گئے اور تاریخ ساز بن گئے، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ملک اور قوم کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج بھی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو یاد ہیں جبکہ انہیں سیاسی منظر سے ہٹانے کی کوشش کرنے والوں کو کوئی نہیں جانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے