رانا ثناءاللہ

موجودہ نااہل ٹولے نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام پر مسلط شدہ موجودہ نااہل و نالائق ٹولے نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، آج ہر شعبے میں تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت کی ملاقات پر کہا کہ دو سیاسی جماعتوں کے درمیان میٹنگ اہم تھی، اس سے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یقیناً لانگ مارچ سے متعلق بات ہوئی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے ساتھ اس طرح فیصلہ نہیں کرسکتی چونکہ ہم پی ڈی ایم میں شامل ہیں اور پی ڈی ایم میں ہی فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

نیویارک پولیس کی، سندھ پولیس کو تربیت کی پیشکش

کراچی (پاک صحافت) نیویارک پولیس ڈپارٹمینٹ نے سندھ پولیس کو تربیت کی پیشکش کر دی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے