لیاقت علی چھٹہ

میں نے جھوٹی پریس کانفرنس کی تھی، قوم سے معافی چاہتا ہوں، سابق کمشنر راولپنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ میں نے جھوٹی پریس کانفرنس کی تھی، قوم سے معافی چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کو تحریری بیان جمع کروایا ہے جس میں کہا کہ جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر شرمندہ ہوں، پی ٹی آئی رہنما کی ملی بھگت کیساتھ پریس کانفرنس کی تھی۔ میں نے تحریک انصاف کے بہکانے پر اپنا بیان دیا جو صریحاً غیر ذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی، قوم سے معافی چاہتا ہوں ۔ میں 9 مارچ کو ریٹائر ہو رہا تھا اور اپنے مستقبل اور سرکاری مراعات کے چھوٹنے کی وجہ سے پریشان تھا۔

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کا مزید کہنا ہے کہ کہ 2018 کے الیکشن کے بعد دورانِ ملازمت پنجاب گورنمنٹ میں بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہا۔ خصوصاً پراونشل سیکرٹری پنجاب کے اہم عہدے پر تعیناتی کے دوران میں نے تحریک انصاف کے ایک بڑے عہدیدار کے ساتھ قریبی تعلقات بنائے تاکہ مستقبل میں کام آسکیں۔ پی ٹی آئی کا یہ عہدیدار 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کی وجہ سے مفرور ہوگیا تاہم میرا اس سے رابطہ رہتا تھا اور میں اسکی خفیہ مدد بھی کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 11 فروری کو میں نے خفیہ طور پر لاہور جا کر پی ٹی آئی کے اس رہنما سے ملاقات کی جہاں انہوں نے مجھے الیکشن 2024 کو دھاندلی زدہ ثابت کرنے کے منصوبے پر کام کرنے کیلئے کہا اور اس کے صلے میں مجھے مستقبل میں اعلی عہدے سے نوازنے کا وعدہ کیا۔

پریس کانفرنس کا دن سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاجی پروگرام کیساتھ منسلک کرتے ہوئے 17 فروری کو رکھا گیا۔ چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا گیا اور مقصد انکے متعلق عوام میں نفرت بھڑکانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے