مراد علی شاہ

حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گا قبول کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کا مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے اس پر جو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیہون ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سب کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا حق ہے اور حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کا اپنا مؤقف ہے البتہ اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی اور گورنر کا بیان نہیں سنا، ایم کیو ایم کا موقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے، اب الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرےگا اس پر عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج صدر آصف زرداری کی صدارت میں اجلاس ہے، ایاز صادق سمیت جو بھی ہمارےاتحادی ہیں وہ سب اجلاس میں شرکت کریں گے، صدر زرداری کے ساتھ ملکی صورتحال کے بارے میں صلاح مشورے کریں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معیشت میں مسائل ہیں اور ہمیں مشکل فیصلےکرنے پڑیں گے، ہمارا امپورٹ بل ہمارا بہت بڑھ گیا ہے، ہم سب کو اپنی کمر کسنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے