نوازشریف زرداری

نوازشریف کا آصف زرداری کے ساتھ رابطہ، سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر ہی وفاقی حکومت کا وفد آج کراچی پہنچےگا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے 3 اور پی ٹی آئی کے ایک رکن صوبائی اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت غیر معمولی واقعہ قرار دی گئی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے سیاسی جوڑ توڑ کے لیے متحرک ہونے کو حکمران اتحاد کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ باپ پارٹی کے 3ارکان بلوچستان اسمبلی میر ظہور بلیدی، میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم کھوسو اور پی ٹی آئی کے میر نعمت اللہ زہری کی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کو مستقبل کی سیاست کے حوالے سے انتہائی غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حسن اتفاق ہے کہ ماضی میں بھی سیاسی تبدیلیوں کا آغاز بلوچستان سے ہوتا تھا جب کہ اس بار بھی 4 منتخب ممبران صوبائی اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت بھی بلوچستان سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے