ایران-پاکستان-لاہور

لاہور؛ فارسی زبان میں خطاطی اور کندہ کاری کورسز کی افتتاحی تقریب

لاہور (پاک صحافت) فارسی زبان پاکستان اور ایران کی مشترکہ میراث ہے۔ اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے فارسی زبان میں خطاطی اور کندہ کاری کورسز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خانہ فرہنگ ایران لاہور کی جانب سے فارسی زبان میں دلچسپی لینے والے طلبا و طالبات اور پاکستانی شہریوں کے لئے فارسی زبان میں خطاطی اور کندہ کاری کورسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے تحت فارسی زبان، خطاطی اور کندہ کاری سکھائی جائے گی۔

افتتاحی تقریب میں لاہور میں تعینات ایرانی کونسلر محمد رضا ناظری اور خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ جعفر روناس سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور ذمہ دار شخصیات نے شرکت کی۔ خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہت سارے مشترکات موجود ہیں جن میں سے ایک فارسی زبان ہے جو دونوں اسلامی ممالک میں استعمال کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے