عثمان بزدار

حضرت امام حسینؑ نے جان دے دی لیکن باطل کے سامنے سر نہ جھکایا، عثمان بزدار

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 10 محرم الحرام سن 61 ھ کو کربلا میں حضرت امام حسین ؑ نے جان دے دی لیکن باطل کے سامنے سر نہ جھکایا، تاریخ میں شہید زندہ رہتے ہیں، ظالم کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ واقعہ کربلا حضرت امامِ حسین ؑ  اور ان کے جانثاروں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہدائے کربلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دینِ اسلام کے آفاقی اصولوں، امن پسندی، صبر، برداشت اور اخلاقی اقدار کو قیامت تک کے لیے زندہ کر دیا۔ شہدائے کربلا کی قربانیاں مشعلِ راہ ہیں، ہمیں باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے