ترجمان دفتر خارجہ

غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان نے غزہ میں ماہ صیام میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کی آمد پر فلسطینیوں پر پابندیوں کے خاتمے کےحامی ہیں، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہمقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت پر مظالم بند کیے جائیں، پاکستان کشمیری بھائیوں کی سفارتی و سیاسی امداد جاری رکھے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ تنزانیہ پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی مذاکرات کا نواں دور اسلام آباد میں ہوا، پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان جدہ میں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے، اجلاس میں فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، فلسطینی عوام کو حق ہے کہ وہ اپنی جگہ پر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم کی طرف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا ٹوئٹ دیگر ممالک کے تہنیتی پیغامات کی طرح موصول ہوا، چین کےصدر و وزیرِ اعظم، کراؤن پرنس اور سعودی وزیرِ اعظم نےنئے وزیرِ اعظم کو تہنیتی پیغامات دیے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک سیاحت پروان نہیں چڑھ سکتی، وزیر خارجہ تعینات ہو جائیں تو پھر حکومت کے مستقبل کے منصوبے پر بہتر انداز میں بات کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے