سراج الحق

واقعہ کربلا پوری انسانیت کے لیے درسگاہ ہے، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا پوری انسانیت کے لیے ایک عظیم درسگاہ ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ امام حسین ؑنے شخصی آمریت کے خلاف جہاد کیا اور ان اصولوں کو زندہ رکھا جس کی بنیاد پر نبی اکرم نے مدینہ ریاست کی بنیاد رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے اپنے پیغام میں واقعہ کربلا کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں اسوہ رسول سے رہنمائی لینا ہوگی، افسوس کہ پاکستانی حکمران ملک کو مدینہ ریاست نہ بناسکے،آنے والے دنوں میں خارجہ اور داخلہ محاذوں پر پاکستان کی ذمہ داریاں مزید بڑھیں گی۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے اپنے پیغام میں مینار پاکستان واقعے کا بھی ذکر کیا، ان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر قوم کی ایک بیٹی کے ساتھ پیش آنے والا سانحہ انتہائی قابل مذمت ہے،  اس سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا،  حکومت ملزمان کی فوری شناخت کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے