انسٹاگرام

انسٹاگرام نے مزید چند نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) انسٹاگرام کی جانب سے چند ایسے نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جو صارفین کے لیے اپنی حقیقی دنیا کے دوستوں سے رابطہ کرنا آسان بنائیں گے اور بظاہر ٹوئٹر کی جگہ لینا بھی آسان ہوجائے گا۔ میٹا کی زیرملکیت ایپ میں کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں جن میں سے سب سے اہم نوٹس نامی فیچر ہے۔ نوٹس فچرق سے صارفنی اپنے دوستوں سے ٹکسٹ  اور ایموجی سے رابطہ کرسکں  گے، یینخ تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال نہں  ہوگا جو انسٹاگرام مں  ایک نئی چزے ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسے استعمال کرنے کے لیے صارف کو اپنے ان باکس کے ٹاپ پر اپنے ایسے فالوورز کو سلیکٹ کرنا ہوگا جن کو وہ خود بھی فالو کرتا ہو یا وہ کلوز فرینڈز لسٹ میں شامل ہوں۔ میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کا یہ ٹیکسٹ پر مبنی فیچر صارفین کو اپنے خیالات دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے ایک صارف 60 حروف پر مبنی پیغام تحریر کرکے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے۔ دیگر نئے فیچرز میں انسٹاگرام اسٹوریز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ان میں سے ایک فیچر پاس اٹ آن ہے جو بنیادی طور پر ٹرینڈز کو آگے بڑھانے کے لیے ہے، جو ٹک ٹاک سے متاثر محسوس ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ انسٹاگرام میں Candid اسٹوریز نامی فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے۔ یہ اسٹوریز صرف ان اکاؤنٹس میں نظر آئیں گی جو خود Candid اسٹوری شیئر کریں گے۔ ایک نیا فیچر گروپ پروفائلز کا ہے جو ایک نئی قسم کی پروفائل ہوگی جس میں کچھ دوست پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک نیا فیچر Collaborative Collections ہے جو بنیادی طور پر چند سال پرانے کلیکشنز فیچر کی توسیع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے