شہباز شریف

حالیہ بارشیں، وزیر اعظم کی این ڈی ایم اے کو جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں کے نقصانات سے متعلق این ڈی ایم اے کو حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایات کردیں۔

بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنے کے لیے پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے، دیگر صوبے بھی بجلی کی چوری روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری روکنے کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے کنسلٹنس کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے