سعد رفیق

ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، خواجہ سعد رفیق

 اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتہ بہت مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں میں ممالک مختلف امور ،تعلقات اور ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ایرانی سفیر سید محمد علی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری ہو رہی ہے، ہماری دو ستی لازاول ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان  کاروبار کے لئے دوست ماحول ہے ، جس سے ایرانی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور اور ریلوے کے حوالے سے بھی زیر بحث آئے ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے