گندم

روس سے منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

کراچی (پاک صحافت) روس سے حکومتی سطح پر منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ روس سے حکومتی سطح پر منگوائی گئی گندم کے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ حکومتی سطح پر روس سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔ جس کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکام کا مزید کہنا ہے کہ روس سے منگوائی جانے والی ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی، 30 مارچ تک روس سے درآمد کی جانے والی گندم کے تمام جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے۔ جبکہ ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ پر آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے