جے یو آئی

جے یو آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) جے یو آئی نے عام انتخابات کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے شاہدہ اختر علی، نعیمہ کشور، حناء بی بی اور صدف یاسمین کے نام فائنل کردیے گئے ہیں۔

صوبہ سندھ سے زرین بی بی، بلوچستان سے عالیہ کامران مرتضی، آسیہ ناصر، صفیہ حفیظ اور صفیہ مفتی فضل الرحمان کے نام شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی کے لیے حناء اویس اور ایمن عبدالرزاق عابد لاکھو کا نام شامل ہے، پنجاب اسمبلی کے لیے عاتکہ امیر حمزہ، جویریہ ساجد اور رابعہ ندیم کے نام شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا سے ریحانہ اسماعیل، عاصمہ عالم، ستارہ آفرین، ایمن درانی اور مدینہ گل آفریدی کے نام فائنل کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان سے شاہدہ رؤف ،صفیہ ،معصومہ احمد بلوچ اور بی بی زلیخہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے