اختر مینگل

جے یو آئی نے اختر مینگل کو اپنا امیدوار بنالیا

کوئٹہ (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام نے عام انتخابات 2024 کے لیے بی این پی کے سربراہ اور سابق وزیراعلی بلوچستان اختر مینگل کو اپنا امیدوار بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل اور جے یو آئی کے مرکزی سرپرست مولانا قمرالدین نے خضدار میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پریس کافرنس میں اعلان کیا کہ این اے 256 سے سردار اختر مینگل جے یو آئی اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جبکہ پی بی 18 سے بی این پی جے یو آئی کی حمایت کرے گی جس کے امیدوار غلام سرور ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی بی 19 سے بی این پی جے یو آئی کی حمایت کرے گی جس کے امیدوار میر یونس عزیز زہری ہوں گے جبکہ پی بی 20 سے جمعیت علمائے اسلام بلوچ نیشنل پارٹی امیدوار اختر مینگل کی حمایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے