حافظ حمداللہ

جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ پر قاتلانہ حملہ

چمن (پاک صحافت) چمن میں میزئی اڈہ طور پل کے مقام پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی، یہ فائرنگ پانچ منٹ تک جاری رہی۔ تاہم، گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ حملے میں محفوظ رہے۔

اسکواڈ میں موجود پولیس اہلکاروں اور محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ ان کے صاحبزادے حافظ خلیل نوری نے تصدیق کی ہے حافظ حمداللہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

انہوں نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا، شکر الحمدللہ، والد صاحب پر میزائی اڈے کے مقام پر حملہ ہوا ہے، اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے والد محترم اور باقی ساتھی سارے محفوظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے