نواز شریف

توشہ خانہ کیس، نوازشریف کے دائمی وارنٹ منسوخ

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا۔ خیال رہے کہ عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پیشی کے بعد نوازشریف واپس منسٹر انکلیو پہنچ گئے، کچھ دیر بعد وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کی جن کے سامنے نواز شریف نے سرینڈر کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نواز شریف نے سرینڈر کر دیا ہے، ان کے وارنٹ مسترد کر دیں، وارنٹ مسترد ہوں گے تو ٹرائل آگے چلے گا۔

واضح رہے کہ اس احتساب عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ بھی منسوخ کر دیے۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ نواز شریف کو روسٹرم پر بلا لیں۔ نواز شریف جج محمد بشیر کے روبرو روسٹرم پر پیش ہوئے جس کے بعد جج محمد بشیر نے وکلاء سے کہا کہ نواز شریف کو لے جائیں۔ یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔ا

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے