جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریکِ انصاف کو کافی عرصہ قبل خیرباد کہنے والے اور اپنی علیحدہ پارٹی بنانے والے جہانگیر ترین  اور حال ہی میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کافی دنوں سے جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک اپنے ساتھیوں سمیت جہانگیر ترین کی استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو استحکامِ پاکستان پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے ایک روز قبل ’استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیے میں نئی جماعت کا باضابطہ اعلان کیا۔ علیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں ملک بھر سے 100 کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے