اعظم نذیر

الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل جلد مکمل کرنے کی تجاویز دی ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل جلد مکمل کرنے کی تجاویز دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں اعلان کردہ شیڈول سے 15 سے 20 دن قبل مکمل ہوسکتی ہیں، نئی ووٹر لسٹوں کو ساتھ مرتب کرسکتے ہیں۔ نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرکے انتخابی شیڈول جاری کیا جاسکتا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آئین و قانون کےمطابق جتنا جلدی الیکشن ہوں ملک کیلئے بہتر ہے، ہماری تجویز پر الیکشن کمیشن نے مثبت جواب دیا، امریکی سفیر کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات الگ معاملہ ہے، انتخابات ہمارا اندرونی معاملہ ہے امریکی سفیر کی ملاقاتیں اس پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ ن کو انتخابی عمل سے متعلق مشاورت کیلئے آج بلایا تھا، جس پر مسلم لیگ (ن) کا 6 رکنی وفد الیکشن کمیشن پہنچا۔ وفد میں سابق وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناءاللہ، عطاء تارڑ، زاہد حامد اور اسد جونیجو شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے