آصف زرداری

آصف زرداری کیخلاف پانچواں نیب ریفرنس بھی واپس

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف 4 جعلی بینک اکاؤنٹس کے ریفرنسز نیب کو واپس بھیج دیے گئے۔ احتساب عدالت میں آصف زرداری اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز کی سماعت ہوئی تو جج محمد بشیر نے ریفرنسز نیب کو واپس بھیجنے کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹرائل نہیں چلا سکتی۔ عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور، حسین لوائی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ منظور قادر اور دیگر ملزمان کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس جبکہ بلال شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف سندھ بینک ریفرنس بھی نیب کو واپس بھیج دیا گیا۔ احتساب عدالت نے پنک ریذیڈنسی ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے