شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ سب کو بلاتفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے۔ تمام اضلاع کا سرپرائز وزٹ کروں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رمضان پیکیج سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک مہینے میں پورے پنجاب کی صفائی چاہیے، تین دن بعد مختلف اضلاع کے سرپرائز وزٹ کروں گی اور چیک کروں گی، کوئی سڑک، محلہ اور گاؤں ایسا نہ رہے جو صاف نہ ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیا ان کو بھی رمضان پیکیج جانا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وال چاکنگ ختم کرانا ہے، الیکشن بینرز ہٹوانے ہیں۔ صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے