خورشید شاہ

تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کو 200 ارکان کی حمایت حاصل، خورشید شاہ کا بڑا دعوی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بڑا دعویٰ کر دیا، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کو 200 ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ 21  مارچ کو اجلاس تحریک عدم اعتماد پیش کیے بغیر ملتوی کرنا آئین کی خلاف ورزی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی اسپیکر کو بھگتنی پڑے گی ، آئین کی خلاف ورزی پر اسپیکر کے خلاف آئین شکنی کی سزا لاگو ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 21 مارچ تک تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی گئی تو اس کے بعد حکومت کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی اور 21 مارچ کے بعد حکومت کا ہر آرڈر غیر قانونی ہو گا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے خورشید شاہ نے 21 مارچ تک تحریک عدم اعتماد پیش نہ کرنے کے نتائج سے اسپیکر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 8 مارچ کی ریکوزیشن پر اجلاس کی ڈیڈ لائن 21 مارچ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ حکومت نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو  نتائج کی ذمہ دار بھی وہ خود ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے