ناصر حسین شاہ

جنیوا کانفرنس نے  پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، ناصر حسین

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریکِ انصاف کو ایک بار پھر ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے حواریوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ جنیوا کانفرنس نے ان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ جنیوا کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی نے بھی وہ ہی الزامات لگائے جو مودی کی حکومت نے لگائے تھے، قوم کی فلاح کے لیے فقیر بننا جعلی پیر بننے سے کہیں سے زیادہ بہتر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں عمران خان کا اصل غصہ یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے گجرات کے قصائی ’مودی‘ کو پوری دنیا کے سامنے کیوں بے نقاب کیا۔

واضح رہے کہ وزیر بلدیات سندھ یہ بھی کہا ہے کہ کاش عمران خان فضول باتیں کرنے سے پہلے بلاول بھٹو زرداری کی افغانستان کے لوگوں کے بارے میں کی گئی گفتگو سن لیتے۔ ناصر حسین شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوامِ متحدہ میں تقریر کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے