آپریشن

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر  نے بتایا  کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے