رانا ثناءاللہ

میاں نوازشریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں یہ سب ایک جگہ اکٹھے ہوئے، اب اگر دوسری جگہ ہیں اکٹھے تو پریشانی کی کیا بات ہے۔ ان کا اپنا پانسہ پلٹ چکا ہے انہیں آہستہ آہستہ سمجھ آجائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اس ملک کی سیاست کیساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ یہ نفرت اور بدتمیزی سیاست میں لائے، ملک کو حادثے سے دوچار کرنا چاہتے تھے، اب خود ہی حادثے سے دوچار ہوگئے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے، واپسی کی تاریخ میاں صاحب نے دینی ہے ان کو کوئی تاریخ نہیں دے سکتا۔ الیکشن میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست میاں نواز شریف نے قبول کرلی ہے۔ عام انتخابات سے قبل میاں صاحب واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اکثریت ملی تو وزیراعظم وہ بنے گا جسے نوازشریف چاہیں گے، عام انتخابات میں سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، میری ذاتی رائے ہے کہ ن لیگ کو کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے