یورپ میں عرب پناہ گزینوں کے ساتھ حیوانوں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے، اہم انکشاف۔۔۔

یورپ میں عرب پناہ گزینوں کے ساتھ حیوانوں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے، اہم انکشاف۔۔۔

یورپی ملکوں میں پناہ لینے والے عرب ملکوں سے آئے ہزاروں پناہ گزینوں‌ نے اپنے ساتھ برتے جانے والے سلوک پر سخت احتجاج کیا ہے، ایک کھلے خط میں پناہ گزینوں‌ کا کہنا ہے کہ انہیں‌ یورپ میں ‌انسان تو کیا حیوانوں کے برابر بھی نہیں سمجھا جاتا ہے، ان کے ساتھ حیوانوں سے بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔

یونان کے جزیرہ لیسبوس میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ کے مکینوں کی طرف سے یورپی یونین کی ہائی کمشنر اورسولافون ڈیرلائن کو لکھاگیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ پرانے موریا کیمپ میں رہنے والے پناہ گزینوں کو بدترین حالات کا سامنا ہے۔

مکتوب میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ گذشتہ ستمبر میں یورپی ممالک کی طرف سے کیمپ میں ‌حالات بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا اور پناہ گزینوں کی امداد کی تسلی دی گئی تھی مگر ان وعدوں پرعمل درآمد نہیں کیا گیا ہے، وہ آج تک وعدہ ایفا کرنے کے منتظر ہیں، پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ انہیں تنہا اور تاریکی میں چھوڑ دیا گیا ہے، ان کے حالات ماضی کے حالات سے بہت برے ہیں۔

مکتوب میں جرمن وزیر مولر وگو کے اس بیان کی تائید کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونان میں موجود پناہ گزینوں کو دنیا کے دوسرے علاقوں میں موجودہ پناہ گزینوں کی نسب زیادہ ابتر حالات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موریا کیمپ کے پناہ گزین حیوانوں جیسی زندگی گذر رہے ہیں، انہیں نہ تو صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی خوراک اور نہ کیمپ میں سوریج کا کوئی معقول انتظام ہے، یورپی حکومتوں کی طرف سے کیمپ میں حالات بہتر بنانے اور پناہ گزینوں کو سہولیات دینے کے لیے فنڈز بھی جمع کیا گیا مگراس فنڈ کو استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے