فواد چوہدری

الیکشن کمیشن کی جانب سے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن  کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ وقفے کے بعد بھی وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن 28 فروری سے آج تک 6 سماعتیں کر چکا ہے، فواد چوہدری تاحال اس کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وقفے تک وکیل پیش نہیں ہوتے تو پھر الیکشن کمیشن کارروائی آگے بڑھائے گا، وکیل پیش نہیں ہوتے تو فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے