مصدق ملک

روس سے تیل منگوانے کے معاملے پر امریکا کا کوئی پریشر نہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ روس سے تیل منگوانے کے معاملے پر امریکا کا کوئی پریشر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی سمری یا تجویز نہیں آئی۔ روس سے ایک لاکھ ٹن تیل منگوایا تھا، روس سے آنے والے کارگو سے ایک ارب کا فائدہ ہوا، امریکا کا حکومت پر اس حوالے سے کوئی پریشر نہیں۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوتا ہے، حکومت ڈالر میں پٹرول خریدتی ہے، مشرق وسطی میں غیریقینی صورتحال کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، اگر بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو کیا کر لیں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے