سوئی گیس

پیٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کراچی (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تیاری کر لی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 153 روپے 16پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ  گیس کی قیمت میں اضافہ اضافہ آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات کے لیے مانگا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے ریونیو شارٹ فال میں 109روپے 78 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے، سوئی سدرن نے ایل این جی سروس کی مد میں بھی 43 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے ہیں۔ ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کی درخواست کی سماعت کل کراچی میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ گیس قیمت میں اضافہ ریونیو شارٹ فال اور ایل این جی سروس کی مد میں کیا جائے۔تاہم گیس کی قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ کل  سوئی سدرن کمپنی کی درخواست پر سماعت کے دوران کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے