بلاول بھٹو زرداری

رونے والوں کو ہنسنے پر مجبور کرنے والا طنز و مزاح کا آفتاب غروب ہو گیا، پی پی چیئرمین

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف کامیڈین عمر شریف کے اتنقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رونے والوں کو ہنسنے پر مجبور کرنے والا طنز و مزاح کا آفتاب غروب ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکار عمر شریف کا انتقال باعثِ صدمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار عمر شریف کے انتقال پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کی دنیائے فن کے لیے خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔ عمر شریف نے پاکستان میں فنِ مزاح کو نئی جہت بخشی، اسے بلندیوں پر پہنچایا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے  تعزیتی پیغام میں مزید کہا کہ دعاگو ہوں، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم عمر شریف کی مغفرت کریں اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں (آمین) آخر میں بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم عمر شریف کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبرِجمیل کی دعا بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے