جنرل عاصم منیر

طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں۔ آرمی چیف

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا سالانہ کانووکیشن یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ چیئرمین نسٹ بورڈ آف گورنرز، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افتتاحی ماسٹر کانووکیشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا۔

کانووکیشن کے دوران بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں، مرکزی کیمپس میں نسٹ کے 7 بنیادی مضامین کے 3500 سے زائد گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد دی اور تدریس کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر نسٹ کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ نسٹ قوم کے لیے بہترین معمار تیار کررہا ہے، جو قوم کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، آج طلباء کی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ہورہا ہے، جو ایک اہم تبدیلی کی نوید کے ساتھ ذمہ داری کا عندیہ دیتا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے زور دیا کہ اس نئی ذمہ داری کو بہتر انداز میں سرانجام دیں۔ اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کرکے اپنے فکری وسائل بروئے کار لاکر ان کا حل تلاش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے